لاہور: (دنیا نیوز) ہتھکڑی میں پروفیسر کی ہلاکت کے معاملے پر فواد چودھری نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا امیر طبقہ کے لئے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائیگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف کا نام لیئے بغیر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، امیر طبقہ کے لئے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائیگا، حکومت کا آڈٹ بھی کریں، مگر غریب کو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے بھی ہتھکڑی لگے گی۔
اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئ مسئلہ نہیں جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں آپ کےوزراء کالونی میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیاجائیگا آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کریں،اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔ https://t.co/cJ5lc7ZHhl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2018
فواد چودھری نے کہا کہ لاش کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا، تاکہ لوگ عبرت پکڑ سکیں۔