اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔
واقعے کے بعد لارڈ نذیر احمد نے دنیا نیوز سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا حکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہیے۔