اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے وفد کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں جماعتوں نے اپوزیشن کے منفی رویے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔