بہاولپور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیل میں میوزک کی کلاسیں لیں گےجبکہ آصف زرداری جیل میں ڈانس کی کلاسیں لیں گے، اب علی بابا کا دور آ گیا ہے چالیس چوروں کو پکڑیں گے۔
بہاولپور میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور چھوٹو زرداری نے تقریر کی اور بے نظیر کی برسی پر ایک بار بھی بے نظیر کا ذکر نہیں کیا، آصف زرداری جلسوں میں چسکیاں لگا کر ڈانس کرتے تھے اب دور آگیا ہے علی بابا کا، چالیس چوروں کو پکڑیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے فیصلے ہوئے، ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائی جاہیں گی، دو سو اناسی ولینٹی لیٹر خریدنے ہیں، پہلی بار پنجاب میں پانی کی پالیسی لائی جا رہی ہے، اس پانی کی پالیسی کا مقصد صاف پانی اور بارش کا پانی جمع کرنا شامل ہیں، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیاں کر سکتے ہیں، جس ترتیب کا عہدہ ہو گا تو اسی ترتیب سے سب افسران کو گاڑیاں ملیں گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ دو ہزار گیارہ کے تحت فیصلہ کیا ہے، پچھلے وزیر اعلیٰ خادم باز کا سارا جوش مائیک پر نکلتا تھا ، عثمان بزدار نے چار ماہ میں بہت اچھا کام کیا ہے، سو دنوں میں خادم اعلیٰ اور خادم رضوری بھی جیل میں ہیں، پاکستانی قوم سمجھتی تھی کہ زرداری نواز شریف پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ایک کروڑ لوگوں کو روزگار کے حوالے سے پالسی بن رہی ہے۔