اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو علاج کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور علاج کی سہولیات سے متعلق بھی پوچھا۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔