شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات، ایم آر آئی رپورٹ

Last Updated On 01 January,2019 08:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قاٸد حزب اختلاف شہباز شریف کے طبی معانٸے کا معاملہ، ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ہیں۔

دنیا نیوز کے ذراٸع کے مطابق میاں شہباز شریف کے مہروں کی ہڈی میں خرابی کے باعث کمر میں درد کی شکایت سامنے آٸی، پمز کا میڈکل بورڈ ان کا دوبارہ طبی معانٸہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ادویات کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آر آئی کے لئے پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔