'نیب کیس میں 90 روز کا ریمانڈ نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ میں بات کرینگے'

Last Updated On 02 January,2019 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے قتل کیس میں ریمانڈ 14 دن کا ہوسکتا ہے تو نیب کیس میں کیوں نہیں، نیب کیس میں 90 روز کا ریمانڈ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب ریمانڈ سے متعلق قانون سازی پر پارلیمنٹ میں بات کرینگے، نیب کے 90 دن کے ریمانڈ کے قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔

ادھر سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے، چوہدری نثار کے بیان بازی سے روکنے کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، ملک میں احتساب کے نام پر کرائم برسوں سے جاری ہے، اس کرائم کا خاتمہ پہلے ہونا چاہیے۔