آج سالِ نو کا پہلا سورج گرہن، پاکستان میں دکھائی نہیں‌ دے گا

Last Updated On 06 January,2019 01:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں سورج اور چاند گرہن کی پیشگوئی کر دی، سال 2019 میں دو چاند گرہن اور تین سورج گرہن ہوں گے، نئے سال کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہو گا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

سال 2019 کا پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 34 منٹ سے رات 8 بجکر 49 منٹ تک ہو گا۔ سورج گرہن پاکستان کے علاوہ بیجنگ، ارکوسٹا رشیا، سیول، تائی پئے، ٹوکیو، نارتھ پیسفیک اور نارتھ ایسٹ ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2 چاند گرہن اور 3 سورج گرہن ہونگے۔ سال نو کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کے درمیان ہو گا۔ جبکہ سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو پاکستان میں نہیں دیکھا جائے گا۔ تاہم دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو پاکستان بھر میں دیکھا جائے گا۔