کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گزشتہ روز سکول وین میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زخمی بچے کے والد کی مدعیت میں گاڑی کے ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز سکول وین میں آتشزدگی سے بچوں کے جھلسنے کا معاملے پر وین ڈرائیور کے خلاف زخموں میں شامل بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں وین ڈرائیور رشید کو نامزد کیا گیا ہے اور غفلت اور لاپرواہی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے تعلیمی اداروں میں چلنے والی تمام گاڑیوں کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام گاڑیوں کا ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اختر غوری کا کہنا ہے کہ سکول وین پرائیویٹ ہیں اس لئے ان کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز اورنگی سات نمبر میں اسکول وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 10 سے زائد بچے جھلس گئے تھے۔