لاہور: (دنیا نیوز) شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے، خنجراب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 35، سکردو منفی 14 اور قلات منفی 11 تک گرگیا۔ اسلام آباد میں دو، لاہورسات اور کراچی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی، پہاڑی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے گر گیا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونےوالی برفانی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔
خنجراب میں سب سے زیادہ موسم سرد رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 35 تک گر گیا۔ ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اورپشاورمیں دھند کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 37، خنجراب منفی 35 اور ہنزہ میں 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ، قلات، مری، کاغان، ایبٹ آباد اور مظفرآباد میں درجہ حرارت منفی3، استور منفی 6، زیارت، چترال منفی 5، راولاکوٹ منفی 4 سینٹی گریڈ رہا۔