لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے آئینی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا کہ نومبر میں ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام بلیک لسٹ میں ہے، وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا، نیب میں بعض مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔
حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کو بلا جواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔