اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ہائیکورٹ کے افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکشین کے مطابق، ملازمین 10 روز میں اصل سناد ہائی کورٹ ایڈمن برانچ میں جمع کرائیں، متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی کے نام چالان جمع کرا کے سلپ بھی جمع کرائیں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، کچھ ملازمین کی ڈگریوں پر شک کی بنیاد پر حکم جاری کیا گیا۔