وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق سفارشات طلب

Last Updated On 18 January,2019 02:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق سفارشات طلب کرتے ہوئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو سی پیک کے تحت صنعتی زون، زرعی، سماجی و اقتصادی ترقی، انفراسٹرکچر اور گوادر کی ترقی کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان غربت کے خاتمے کے لئے چین کے تجربات سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں چین کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے، پاک چین تعاون سے پاکستان میں زرعی و صنعتی شعبوں کو ترقی ملے گی۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت بزنس ایڈوائزی کونسل تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
 

Advertisement