فیصل آباد میں پولیو مہم کا افتتاح، 3 ہزار سے زائد ٹیمیں قطرے پلائیں گی

Last Updated On 20 January,2019 04:08 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، محکمہ صحت نے 3234 ٹیموں کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے پانچ سال تک کے 13 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دے دیا۔

پولیو کا خاتمہ اہم قومی فریضہ، فیصل آباد میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے 3234 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا کہنا ہے پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا کہتے ہیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کڑی نگرانی کریں گے،والدین بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں تا کے بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔

فیصل آباد تجارتی حب ہونے کے باعث ڈاکٹرز کے مطابق پولیو وائرس کا خطرہ زیادہ ہے، بچوں کے صحتمند مستقبل کیلئے شہری غیرذمہ داری سے بچیں۔

پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلِے محکمہ صحت ملازمین کی موبائل، سٹیٹک اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنکی سیکورٹی کیلئے بھی انتہائی سخت انتظامات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔