لاہور: (دنیا نیوز) وزارت صنعت تجارت پنجاب نے مارچ میں لاہور میں سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان کردیا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں انویسٹرز کیلئے اہم ترغیبات کا اعلان ہوگا۔
پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے وزرا ت صنعت و تجارت نے مارچ میں لاہور میں سرمایہ کاری کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے اس ضمن میں اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے حکومت ساز گار ماحول فراہم کرنے کیلئے درجنوں اقدامات اٹھا رہی ہے، سپشل اکنامک زون قائم کرنے سمیت ون ونڈو آپریشن کے زریعے صنعتکاروں کے مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے، 13 نکاتی ٹریڈنگ روڑ میپ بھی جاری کیا گیا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس پنجاب میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔