لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں گلوکارعلی ظفر کو 9 فروری کو طلب کرلیا۔
میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تو گلوکار نے بھی قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکا دیا۔ علی ظفر نے لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ جس میں میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا اور عدالت سے استدعا کی گی تھی کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے گلوکار علی ظفر کو 9 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔