کراچی: (ویب ڈیسک) آپریشن کے دوران 30 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی تقریباً 2000 کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن مستقل نگرانی، باہمی تعاون اور اینٹلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ مزید کارروائی کے لئے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن پاکستان نیوی کے سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کی بھر پور عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔