اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت سروسزچیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال، کلبھوشن یادیو کیس اور ملک کی مجموعی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ دفترخارجہ کے حکام کلبھوشن یادیو کیس پر شرکا کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔