لاہور: (روزنامہ دنیا) بھارت کے ایٹمی ہتھیار 130 سے 140 اور پاکستان کے 140 سے 150، پاکستان کے 60 سے زائد بیلسٹک میزائل جبکہ بھارت کے پاس صرف 54 ہیں۔
روزنامہ دنیا میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق روایتی ہتھیاروں اور فوجیوں کی تعداد میں بھارت آگے ہے لیکن اصل برتری پاکستان کو حاصل ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایٹمی ہتھیار اور میزائل پاکستان کے پاس زیادہ ہیں۔
پاکستان کی نیوکلیئر آرمی کے پاس 140 سے 150 تک ایٹمی وار ہیڈ ہیں جبکہ بھارت کے پاس 130 سے 140 کے درمیان ہیں۔
ادھر بھارت کے پاس شارٹ اور میڈیم رینج کے 54 بیلسٹک میزائل ہیں جبکہ پاکستان کے 60 سے زائد بیلسٹک میزائل ہیں۔