کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ سہانے موسم میں شہری چھٹی کا دن بھرپور انجوائے کرتے رہے۔
قدرت کی ہر ادا کراچی اور کراچی والوں پر مہربان ہے، ٹھنڈی ہواوں نے قدم شہرمیں جمائے تو شہری بھی پھولے نہ سمائے۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ چھٹی کے دن ٹھنڈے موسم نے شہریوں کو اپنی آغوش میں لیا تو کراچی والوں نے بستر چھوڑ کر حسین موسم سے لطف اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
بارش تھمی، رت بدلی اور بدلتی رت نے یہ ثابت کیا کہ قدرت کے ادا سے بکھرتے نکھرتے مناظر بے حد کشش رکھتے ہیں۔ فٹ بالرز نے بھی چھٹی کا دن اور موسم خوب انجوائے کیا۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہیگا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔