امریکا نے پاکستان سے ایف 16 سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا:سفارتی ذرائع

Last Updated On 07 March,2019 02:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذلت و رسوائی مودی سرکار کا مقدر بن گئی، ایک کے بعد ایک تصدیق نے مودی سرکار کو منہ چھپانے کے قابل نہ چھوڑا، اب امریکا نے بھی وضاحت کر دی کہ پاکستان نے 27 فروری کو ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کئے۔

 مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ ا لاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے معاہدہ پاکستان کو اپنے دفاع میں ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکتا۔

 

Advertisement