کراچی: بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرگئی، 5 مزدور جاں بحق

Last Updated On 09 March,2019 12:41 pm

کراچی: (دنیان یوز) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت میں سامان لے جانے والی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق حادثہ لفٹ گرنے سے پیش آیا، لفٹ میں 5 مزدور موجود تھے، مزدور گیار وے فلور پر شیشہ لگانے جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ عبد الرحمن، 30 سالہ ناصر، 21 سالہ محمد اسد، 32 سالہ فیصل اور 29 سالہ ریاض شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیر کی کوالٹی کو کون مانٹرنگ کر رہا تھا ؟ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ دی جائے۔ مراد علی شاہ نے جاں بحق مزدوروں کے ورثا کیساتھ تعاون کی ہدایت کر دی۔

ادھر کمشنر کراچی کا کہنا ہے واقعہ کس طرح پیش آیا تحقیقات کی جا رہی ہے، بلڈرز سے پوچھ گچھ کی جائیگی، 5 مزدور جاں بحق ہوئے، سندھ بلڈنگ کنٹرول کو بلایا ہے، تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہے کہ وقوعہ کس طرح پیش آیا۔