اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف نے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔