ایل این جی کیس: شیخ رشید کا بطور شکایت کنندہ بیان قلمبند

Last Updated On 15 March,2019 12:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے، بطور شکایت کنندہ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف قواعد سے ہٹ کر ایل این جی درآمد اور ٹرمینل ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام شواہد نیب کو دے دیے، شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار تھا، بہت پہلے کہہ دیا تھا مارچ، اپریل میں جھاڑو پھرے گا، سابق حکومت کی لوٹ مار کے باعث بے حد محنت کرنی پڑ رہی ہے۔
 

Advertisement