کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے ایبٹ آباد کے شہری نعیم ارشد نے اپنی جان کانذرانہ پیش کردیا۔ لازوال قربانی پر بین الاقوامی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ نعیم ارشد کو ہیرو قراردیا ہے
نعیم کے ایک عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بہت ہی نفیس انسان تھے، وہ نیوزی لینڈ میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔
نعیم ارشد کے بھائی ڈاکٹرخورشید نے ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ نعیم ارشد اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد گئے تھے، دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے، بعدازاں اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، حملے میں بیٹا بھی جان سے گیا۔