لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان ریلویز میں ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے امیدواروں سے 18 مارچ سے 22 مارچ تک انٹرویو لئے جائیں گے۔
پاکستان ریلویز کی انتظامیہ نے لاہور ڈویژن میں ٹرین انجنوں کے اسسٹنٹ ڈرائیورز کی بھرتی کے حوالے سے فہرست مرتب کر لی ہے اور تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کر دیئے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈرائیورز کی 90 اسامیوں پر موزوں قرار دیئے گئے امیدواروں سے 18 مارچ سے 22 مارچ تک انٹرویو لئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس لاہور اور الیکٹریکل انجینئر لاہور ڈویژن سمیت دیگر افسروں پر مشتمل انٹرویو پینل تشکیل دے دیا گیا ہے۔