بلاول بچ کے رہے نہیں تو سیاسی موت مارا جائے گا، شیخ رشید

Last Updated On 16 March,2019 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے بلاول کو بچ کر رہنے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، بچ کر رہے تو اچھا ہے، ورنہ سیاسی موت مارا جائے گا، دوستوں کے کہنے پر معاف کر دیا کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے آصف زرداری اور نواز شریف پر بھی تنقید کی۔

شیخ رشید کا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکو آج ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، فالودے اور مردہ لوگوں کے نام سے پیسہ باہر بھیجا گیا، بلاول نے کل پھر کچھ کہا ہے، بلاول بچہ ہے بچ کر رہے تو اچھا ہے، بلاول فضول میں سیاست کی موت مارا جائےگا، انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں کے کہنے پر بلاول کو پھر معاف کردیا، آصف زرداری اور نواز شریف آخری پانچ اوورز میں ہے، آصف زرداری نے بلاول کو آگے کردیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں نکالی ہیں، کوشش ہے آئندہ بجٹ میں ہر مزدور کا ایک ایک گریڈ بڑھایا جائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کی سزا عوام کو اس وقت مل رہی ہے، ریلوے کے ملازموں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم پر بھی غور کررہےہیں۔