لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف اور کیس کھول دیا۔ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کی چھان بین شروع کر دی گئی۔
نیب نے وزیراعظم آفس کو خط لکھا ہے کہ شہباز شریف نے سرکاری ہیلی کاپٹر خلاف قواعد استعمال کیا، بتایا جائے کہ 2014 سے 2018 تک شہباز شریف نے وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کتنے گھنٹے استعمال کیا ؟ شہباز شریف کو سفری سہولیات دینے والے عملے اور افسران کا بھی ریکارڈ دیا جائے۔