کراچی: (دنیا نیوز) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو گرفتار کر لیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی سے قبل مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ نیب نے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹس زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے جبکہ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزموں کو کل اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا، نیب نے دونوں ملزموں کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاونٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔