کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے نواز شریف سے ملنے پر یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں کو جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا پہلے انسان بنو پھر سیاستدان، انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی رکھنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، اگر نئے پاکستان میں یو ٹرن لینے والا بڑا لیڈر ہے تو پھر میں صدی کا لیڈر ہوں، یاد رکھیں نواز شریف نے بھی عمران خان کے گرنے پر ان کی تیمارداری کی تھی۔
If U-turns make great leaders in Naya-Pakistan your saying I am now Leader of the Century? Also visiting someone who is ill should be seen for what it is. Humanity above politics. Pehlay insan bano phir syasatan bano. Remember NS visit when the old khan fell and broke his back? https://t.co/SiAl86H7JP
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 13, 2019
وزیراطلاعات فواد چودھری نے بلاول کی ملاقات کو اس صدی کا سب سے بڑا یوٹرین قرار دیا تھا۔ نعیم الحق اور شیخ رشید نے بھی بلاول سے ملاقات کو سیاسی قرار دیا تھا۔