کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کالعدم تنظیموں اور مودی سے متعلق بھی یہی تیز لب ولہجہ اختیار کرتے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کالعدم تنظیموں اور مودی سے متعلق بھی یہی تیز لب ولہجہ اختیار کرتے۔
بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا لب ولہجہ اپوزیشن کے لیے ہی سخت ہوتا ہے۔ میری تقریر پر عمران خان اسی وقت میرے سامنے ردعمل دیتے، بزدل لوگ پیٹھ پیچھے ردعمل دیتے ہیں۔