زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس: قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

Last Updated On 21 March,2019 12:35 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کی ملیر ندی میں 94 ایکٹر غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ملیر ندی کی 94 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر آلاٹ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زمین صحافی جی ایم جمالی اور سوسائٹی کے نام پر الاٹ کی گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قائم علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، آج کل سنا ہے نیب کو اوپر سے بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اوپر والوں سے کیا مراد ہے تو قائم علی شاہ نے بات گول کر دی۔