اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارلحکومت میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوائے اعلان کیا کہ آئندہ تین ہفتوں میں ملک کے لیے اچھی خبر آئے گی، اسی اچھی خبر کی بنیاد پر ملکی مسائل حل ہوں گے۔
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بڑا مسئلہ اسے دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط شروع میں سخت تھیں لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر 30 ہزار کروڑ روپے کا قرض چڑھانے والے قومی مجرم ہیں۔ شہباز شریف نے سرکاری جہاز استعمال کرکے 35 کروڑ روپے اڑا دیے۔ پہلے شریف خاندان شور مچا رہا تھا، اب زرداری خاندان شور مچا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریٹنگ نیچے جا رہی ہے، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے، پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا نیب پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہر کیس کھولنے کے بجائے نیب کو مخصوص مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مڈل کلاس سے آئے ہیں، انہیں وقت ملنا چاہیے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی ریٹنگ نیچے جا رہی ہے، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے، پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔