اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے نیب دفتر کے باہر تصادم کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے تمام 20 کارکنان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے پیپلزپارٹی کے بیس کارکنان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام افراد کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک روز قبل ہی تمام جیالوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔