اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 26 مارچ کو ٹرین مارچ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی عوامی مہم کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں کراچی سے لاڑکانہ تک ٹرین مارچ جائے گا۔ جس کی قیادت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اپریل میں ٹرین مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جو کہ روہڑی سے پشاور تک ہو گا۔ ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری ملک کے 35 بڑے شہروں میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔