کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے حکومت پر تنقیدی تیر برسانے کا سلسلہ تیز کر دیا، خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت کو وقت دیا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی۔ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہو کر لوگوں سے قرضے مانگتے رہے. بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رہتے فنی گالہ میں ہیں اور ٹیکس ایک لاکھ ادا کرتے ہیں۔
سیاسی محاذ گرم، پیپلزپارٹی کی توپوں کا رخ حکومت کی طرف، لفظی گولہ باری تیز ہو گئی۔ پی پی رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وقت دیا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی، معاشی حالات خراب ہیں۔ ادھار کیلئے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں، کسی سے دو ارب تو کسی سے تین ارب مانگ رہے ہیں۔ ہماری حالت ایسی ہے کہ جو قرضہ دیتا ہے، دھول پیٹتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جو قرضہ مانگ رہے ہیں، قرضے لے کر ملک کی عزت داو پر لگا دی۔
When corrupt elites hide their election & offshore money trails, buy multiple international properties, live in funny gala but pay only 1lakh in tax and then have the audacity to lecture citizens on taxes