اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا شخص پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کروایا تھا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مشتاق نامی شخص نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کیے۔ انھیں ائیرپورٹ پر پروٹوکول بھی دلوایا جاتا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رخسانہ بنگش نے مشتاق نامی شخص کو ایوان صدر میں پروٹوکول افسر تعینات کروایا تھا۔ مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی۔ نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما پیپلز پارٹی رخسانہ بنگش کو بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔