اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار کر لیا۔ پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا۔
آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز پر تیزی سے پیشرفت، جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس تیار، پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کی تحقیقات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس آئندہ ہفتےاحتساب عدالت میں دائر ہوگا۔ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔ پارک لین ریفرنس اور بلٹ پروف گاڑیوں کا ریفرنس تحقیقات مکمل ہونے پر دائر کئے جانے کا امکان ہے۔