کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کیساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی میں چلانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 8 روز ضمانت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے حکم دے دیا۔ بیرسٹر خالد جاوید نے کہا نیب ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیر انکوائری نہیں کرسکتا، علی جہانگیر صدیقی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ نیب کا کہنا تھا علی جہانگیر کے خلاف انکوائری لاہور میں جاری ہے۔
علی جہانگیر صدیقی پر سرکاری خزانے کو اربوں نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔