لاہور: (دنیا نیوز) پروموشن کیلئے پندرہ دن ٹریننگ کی شرط ناقابل قبول اور ریگولر کرنے کا مطالبہ لئے پنجاب بھر کے کالجز اساتذہ کا اسمبلی کے باہر دھرنا، مال روڈ بلاک ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔
لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر کالجز اساتذہ نے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی 15روز ٹریننگ ضروری قرار دی تو سرکاری کالجز کے اساتذہ نے واضح کہ دیا کہ ہم ٹریننگ نہیں بلکہ احتجاج پالیسی اپنا سکتے ہیں۔
اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ترقی دی جائے، ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرے، پے پروٹیکشن اور سروس سٹرکچر بحال کیا جائے جبکہ حکومت خیبر پختونکوا طرز کا 5 درجاتی پروموشن فارمول کا اجرا بھی کرے۔
اساتذہ کی جانب سے مال روڑ دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو کر رہ گیا۔ مال روڑ اور اس سے منسلک اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس پر شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ اساتذہ اس لئے بھی دھرنا دیے بیٹھے ہیں کیونکہ اگلے ماہ پنجاب لیکچرار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخاب بھی ہیں۔ اس طرح باہر آ کر اساتذہ سے ہمدردی حاصل کر کے ایک مخصوص گروپ دوبارہ جیتنے کا خواہشمند ہے۔