پشاور: (دنیا نیوز) نئی جوڈیشل پالیسی کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے، وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے جس کے سبب سائیلن کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
قومی جوڈیشل پالیسی میں ترامیم کے خلاف کے پی بار کونسل کی کال پر خیبرپختونخوا میں وکلاء نے آج ہڑتال کی ہے، صوبے بھر میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ بار کونسل کے مطابق وکلاء کا موقف ہے کہ چار دن میں قتل کے مقدمہ کا فیصلہ کرنا ناممکن ہے۔ چار دن میں واضح اور اصولوں پر مبنی انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکتے۔
وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی جوڈیشل پالیسی میں بائیس اے کو ختم کیا جائے، وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔