لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں قوم کے معمار تعلیمی اداروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے پروفیسرز اور لیکچررز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ فیصل چوک ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پر اساتذہ کرام پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے ہیں۔ سروس سٹرکچر، پرموشن کے طریقہ کار اور ایڈہاک الاؤنسز کا معاملہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
دھرنے کو تیسرا روز ہو چکا ہے لیکن ابھی اس معاملے کا حل کوئی نہیں نکلا۔ حکومت اپنی جگہ مطمئن ہے کہ احتجاج غیر ضروری ہے۔ مظاہرین ڈٹے ہوئے ہیں کہ مطالبات منوا کر ہی اٹھیں گے اور اس تمام کھیل میں عوام خوار ہونے لگے ہیں۔ مال روڈ سے ٹریفک کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔