ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے حلقے پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایک سو اڑتیس پولنگ سٹیشنز میں سے 40 حساس قرار دیدئے گئے، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ملتان میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے واصف مظہر، پی پی اور ن لیگ کے ارشد راں امیدوار ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 امیدوار میدان میں ہیں۔
حلقے کے 2 لاکھ 3 ہزار 189 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 11 ہزار مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 227 ہے۔ انتخاب کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یاد رہے نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہر راں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری حلقے میں تعینات کی گئی ہے، ایک سو اڑتیس پولنگ سٹیشنز میں سے 40 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔