اقوام متحدہ امن مشن، میرٹ کی دھجیاں اڑا کر بنائی گئی فہرست مسترد

Last Updated On 31 March,2019 07:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈالروں کے لالچ میں میرٹ اور انصاف کا جنازہ نکال دیا گیا۔ اعلیٰ پولیس افسران نے یو این امن مشن کیلئے اپنوں کو چن لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہرست کو مسترد کر دیا۔

اقوام متحدہ امن مشن کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں اقربا پروری کا انکشاف، ناانصافی کا شکار اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے در پر دستک، میرٹ کی دھجیاں اڑا کر بنائی گئی فہرست مسترد، عدالت کا ہر صورت میرٹ اور اہلیت کو مدنظر رکھنے کا حکم۔

یو این مشن میں شمولیت کیلئے تمام صوبوں سے اہل افسران کی فہرست مانگی گئی تھی۔ نیشنل پولیس بیورو نے سلیکشن ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند 600 افراد کی فہرست بنا لی۔ ایسے اہلکار بھی فہرست میں شامل کئے گئے جو پہلے بھی مشن پر جا چکے تھے۔