حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: شہباز شریف

Last Updated On 01 April,2019 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، دستخط کرتے وقت عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے ؟۔

یاد رہے حکومت نے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل 6، 6 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل 3، 3 روپے لٹر مہنگا کیا جس کے بعد پٹرول 92 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 98 روپے 88 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 111 روپے 43 پیسے سے 117 روپے 43 پیسے، مٹی کا تیل 86 روپے 31 پیسے سے 89 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 53 پیسے سے 80 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
 

Advertisement