اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کے لیے خوشخبری، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری ارسال کر دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں درج ذیل ہیں۔
سمری منظوری کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 47 پیسے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل 80 روپے 98 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 76 روپے 28 پیسے فی لٹر میں ملے گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 102 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو گی۔