اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری کے قریبی دوست فیصل سخی بٹ کو بھی گرفتاری کا خدشہ، پارک لین کمپنی کیس میں نیب طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پارک لین کمپنی کواراضی فروخت کرنے والے فیصل سخی بٹ کی اسلا آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب ہراساں کررہا ہے، پارک لین کمپنی کی تحقیقات سے نیب کوروکا جائے۔ بطور شہری مجھے اپنی جائیداد کی فروخت کا حق حاصل ہے، چیئرمین نیب کو اختیار نہیں ہے کہ وہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر سوال کریں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، نیب میں شامل تفتیش ہوکر زمین فروخت کرنے کی دستاویزات پیش کرچکا ہوں ، نیب کوحراساں کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے۔