وفاقی کابینہ نے آئی پی ایل نشریات پر پابندی عائد کر دی

وفاقی کابینہ نے آئی پی ایل نشریات پر پابندی عائد کر دی

میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہو چکے ہیں جن میں 607 فیصلے کیے گئے۔ کابینہ کے فیصلوں پر 90 روز میں عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں کابینہ نے قبائلی علاقوں کو 57.3 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

کابینہ نے ائر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا سی ای او جبکہ شمس الدین شیخ کو پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

قمر جاوید شریف کو چیئرمین او جی ڈی سی ایل، دلاور عباس کو چیئرمین سوئی نادرن بورڈ اور شمشاد اختر کو چیئر پرسن سوئی سدرن بورڈ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔