آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل

Published On 30 December,2025 05:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون آزاد کشمیر عبد الوحید کمیٹی کے سربراہ مقرر جب کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ قائم کردہ کمیٹی وزارت امور کشمیر کو معاونت فراہم کرے گی اور اپنی سفارشات مانیٹرنگ و امپلیمنٹیشن کمیٹی کو پیش کرے گی،

حکومت کی طرف سے عبدالواحد ،طاہر انصار ایڈووکیٹ کمیٹی میں شامل جب کہ راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ، حشیش الرحمان،حسن محمود تیمور زرین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی راجہ امجد ایڈووکیٹ ،ارباب ایڈووکیٹ اور سعد انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔