اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان میں استحکام کی جانب ایک اور قدم، مفاہمتی امن کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی پاکستان میں شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل اور خطے کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پہلے دفتر خارجہ جائیں گے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر باضابطہ مشاورت کی جائے گی۔ پاکستانی حکام زلمے خلیل زاد کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد کی ابھی تک وزیراعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔